?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کی شرح میں ہر آئے دن مزید اضافہ ہورہا ہے، چار ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والوں کی شرح 21 فیصد تھی جو اب 33 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، اس لئے ضروری ہے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوائیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 795 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615، اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 172، سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 524، اسلام آباد میں 811، بلوچستان میں 331، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 641 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
نصف صدی بعد پہلی بار نجی کمپنی کے خلائی مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی
فروری
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل
صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی
مارچ
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد
نومبر
سندھ حکومت نے بھی تحریک لبیک کے خلاف سخت احکامات جارئی کئے ہیں
?️ 15 اپریل 2021سندھ (سچ خبریں) تحریک لبیک کا ملک بھر جمعرات کو بھی دھرنا
اپریل
امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے
اکتوبر