?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں کورونا سے مزید27 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 36، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 11 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 37 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 380، سندھ میں 7 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 133، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 771 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں ، کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد
اکتوبر
امریکیوں کی ایف بی آئی جاسوسی میں تین گنا اضافہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو جاری ہونے والی اپنی سالانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ
اپریل
صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور
اگست
شام میں اسرائیلی حکومت کے خطرے پر ترک تجزیہ کاروں کے خیالات
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں: ترکی کے ایک تجزیہ کار کا شام کی حالیہ
جولائی
عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد رکھ دیا
?️ 2 ستمبر 2021گجرات (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے
ستمبر
دہشت،غربت اور بےگھر؛افغانستان پر 20 سال کے قبضے کی وراثت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:گزشتہ برس امریکہ نے افغانستان پر 2 دہائیوں پر محیط قبضہ
اگست
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی
جون
فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار
جولائی