🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ ان دنوں کمی واقع ہوئی ہے تاہم سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث ملک بھر میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 153 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 797 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 45 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 720 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 15 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 370 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 86 ہزار 785 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 792 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار 570 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 44 ہزار 464 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 133 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 13 ہزار 182 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 211 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 258 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 250 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 617 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 887 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 268 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 718 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 569 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 162 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل
🗓️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
فروری
سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان
🗓️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے
مارچ
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں
جنوری
صیہونی ریاست سنگین اسٹریٹجک بحران کا شکار؛برطانوی اخبار کی زبانی
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اسرائیل کی اسٹریٹجک شکستوں کا تجزیہ کرتے
اکتوبر
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون
اکتوبر
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی
سعودی جیلوں میں قید خواتین کے اہل خانہ کو بھی تشدد کا سامنا
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے ایک
اگست
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر