?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے مریضوں اور کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 98 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گذشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 96 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے تحت میرپورمیں دیگر شہروں کی نسبت مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کی ہے جس میں کورونا پھیلاؤ والے پانچ شہروں کی تفصیلات شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی یہودی تاریخ داں کا صیہونیوں کے بارے میں اظہار خیال
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی یہودی مورخوں میں سے ایک نے غزہ کے
اکتوبر
زیلنسکی سبز وردی پہن کر کس کے ساز پر رقص کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدویدیف نے
اگست
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی
نومبر
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اگست
ایک بھولی بسری جنگ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:جنین بھولی ہوئی لڑائیوں کی علامت ہے،جنین یا کسی بھی بھولی
جولائی
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
ایس ای او کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے
اکتوبر
کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی
?️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف
دسمبر