?️
کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے صوبے میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا گیا ہے، جس میں ان ڈور ڈائننگ، تفریحی مقامات اور اسکول دوبارہ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کل 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 12 سو 1 مثبت نکلے، اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں۔
سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بتایا کہ اب زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں ہیں، کل 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد تھی، کراچی شرقی میں 21 فیصد، کراچی جنوبی میں 15 فیصد، کراچی وسطی میں 12 فیصد اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ویکسین کے 58 لاکھ 70 ہزار 991 خوراکیں موصول ہوئیں، ابھی تک 44 لاکھ 65 ہزار908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔ سندھ میں 12 جولائی تک مختلف قسم کے 356 کیسز ظاہر ہوئے۔
اجلاس میں ان ڈور ڈائننگ دوبارہ سے کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے بھر میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک اسکو، تمام پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے اور کینجھر جھیل بھی جمعے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میٹرک اور اس سے اوپر کے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینما، ان ڈور جم اور انڈور کھیل بھی بند کردیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں زہریلے کچرے دفن کرنے کے بارے میں صنعا کا انتباہ
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت نے یمن کو سعودی
جون
مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے
جولائی
شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ گہرائی تک رچی بسی ہے، رمشا خان
?️ 15 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اکتوبر
شام اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے: بشار اسد
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ بات چیت میں
دسمبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل نے شام میں ترک خفیہ ایجنسیوں پر حملہ کر دیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا
اگست
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی
اگست
اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو مضبوط ہو گیا
?️ 1 ستمبر 2025اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو
ستمبر
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون