کورونا:عثمان بزدار نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر اور خصوصاً عید کی  تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے  ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤممکن ہے۔جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناپھیلاؤ روکنےکیلئےعوام کاتعاون اہمیت کاحامل ہے ، عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں، سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات پرایس اوپیزکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز یقینی بنائےجائیں گے، سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، حکومت کےاقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کوروناسےبچاؤممکن ہے، جتنی احتیاط کرینگےاتناہی شہری محفوظ رہیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

مشہور خبریں۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک

روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان

یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک

صیہونیوں کی کسی بھی شرارت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:ایران

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی کی سپاہ پاسداران نے اسرائیل کو شدید انتباہ دیتے ہوئے

وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور

?️ 31 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے