کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی دیوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا تو پھر ہم نے جواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے سیز فائر تک اپنے قائد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت، تجربہ کار رہنمائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صدرمملکت کی مشاورت پر، صحافیوں اور سوشل میڈیا کے بھائیوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا، انتہائی قابل اعتماد دیرینہ دوست کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتا ہوں چینی صدراور عوام سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے ایئربیس گولہ بارود اور جہاز ہمارے شاہنیوں کے کامیاب حملوں سے راکھ کا ڈھیر بن گئے، قوم کی دعاؤں،مسلح افواج کی کوششوں سےاللہ رب العزت نےتاریخی فتح دی، سروسزچیفس،افسران سمیت تمام جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا قوم کی طرف سےدل کی اتھاہ گہرائیوں سےمشکورہوں، شہبازشریف نے آخر میں انہوں نے نعرہ بھی لگایا، ’’افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘‘۔

مشہور خبریں۔

شام سے عراق منتقل ہونے والے 5703 داعشی دہشتگردوں کی تفصیلات جاری

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:عراقی وزارتِ انصاف نے شام سے منتقل کیے گئے 5703 داعش

 ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں ڈال دیا

?️ 23 نومبر 2025  ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں

عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل

پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کیلئے کوشاں بلاک کا حصہ بن گیا۔

?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کے لیے کوشاں

توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے

جانسن پر اعتماد ؛ سانس لینے کا ایک مختصر موقع

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے وارث جانسن پیر کو

کشمیری کل ” یوم سیاہ“ منائیں گے

?️ 26 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️ 5 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے