🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی وکلا برادری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے پاس آئینی ترامیم کا اختیار ہے لیکن کوئی بھی قانون سازی اور ترمیم آئینی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہو سکتی جب کہ وکلا کی مشاورت کے بغیر آئینی ترمیم کا پیکیج بے سود ہوگا ۔
آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں وکلا برادری نے حکومت سے کسی بھی آئینی ترمیم پر قانون دانوں سے مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانون سازی اور آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے تاہم آئین کے بنیادی خدوخال سے متصادم ترمیم نہیں ہونی چاہئے۔
اعلامیہ میں حکومت کوباور کرایا گیا ہے کہ وکلا کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت کے بغیر اور ان کواعتماد میں لیے بغیر کسی بھی قسم کا آئینی ترامیم کاپیکج بے سود ہوگا۔
اجلاس نے وفاقی حکومت سے حتمی آئینی پیکیج کے مسودے میں وکلا کمیٹی کی آراکو شامل کرنے اور مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کو مشتہر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
وکلا کے نمائندہ اجلاس نے حکومت اور آئین ساز کمیٹی کو تجاوزات پیش کرنے کیلئے 7 رکنی آئینی ترامیم کمیٹی بھی تشکیل دی، کمیٹی کو 7 دنوں میں تحریری تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اجلاس نے سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 63 اے میں عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔
اجلاس نے قرار دیا کہ وکلا کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ کسی کو ہڑتالوں کی کال دینے کی اجازت نہیں ہے، وکلا کے نمائندہ اجلاس نے تمام شرپسند عناصر کو خبردارکیا کہ وہ اپنے مذموم افعال سے جمہوریت اور آئین کی بقا کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں ۔
مشہور خبریں۔
چین تسلط نہیں بلکہ شرکت کا خواہاں
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر
ستمبر
صیہونی حکومت کے سابق جنگجوؤں نے یوکرین کے لیے اپنے پاؤں کھول دیے
🗓️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے یوکرائنی عسکریت پسندوں کو تربیت دینے کے
مارچ
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
🗓️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
ناانصافی کےخلاف بغاوت کرتی ’جندو‘ کا ٹریلر جاری، حمائمہ ملک کا مرکزی کردار
🗓️ 4 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ
اپریل
سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر
مئی
فلسطینی لڑکے اور لڑکیاں عالمی صہیونزم دشمن کی آنکھ کا کانٹا
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینیوں کی نئی نسل نے ثابت کر دیا ہے کہ اس
دسمبر
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
یمنی قوم کا محاصرہ ایک جنگی جرم ہے: یمنی حکومت
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر
دسمبر