?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی کہ آئندہ کوئی سفیر بھی وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا۔
میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفیر وزراء سے ملاقات کر سکیں گے ، ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ، شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاؤں کا رخ مہمان کی جانب کرنا مہمان کی توہین ہے، یہ انداز احترام کی نشاندہی نہیں کرتا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی صارفین نے بھی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز کو نامناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ مہمان کی طرف پاؤں کر کے بیٹھنا نہایت بدتہذیبی ہے ، انسان چاہے کسی بھی عہدے پر ہو اسے تمیز کرنی چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ شاہ صاحب کو مریدین اور سفیروں کے سامنے بیٹھنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے ، وزرات خارجہ ان کو پروٹوکول کی تربیت دے۔
مشہور خبریں۔
داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر
دسمبر
بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ
مئی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا، آئی ایم ایف
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرق
جولائی
کُرم: سیز فائر میں 10 روز کی توسیع پر اتفاق، فریقین کل سے مورچے خالی کردیں گے، ڈپٹی کمشنر
?️ 28 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے خیبر پختونخوا
نومبر
مغربی کنارے کے الحاق اور بین الاقوامی مذمت پر اسرائیلی وزیر کے بیانات
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیون نے بدھ کی شب آبادکاروں
جولائی
امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لپینٹاگون کے دفاعی خودکشی کی روک تھام کے دفتر نے اطلاع
جولائی
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز
جنوری