?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے جرگے میں عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے، جرگے میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے، جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیات کا یہ دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جرگے میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جرگے کے دوران شرکاء کو جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبے کے عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے عہدے داروں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلوچستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی اور بزنس کمیونٹی کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ان کی بہترین تجاویز کا خیر مقدم بھی کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ڈیویلپمنٹ میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے، صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ دیا جا سکے، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں یہاں صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اگست
صہیونی دشمن سے لڑنے کا وقت آ گیا ہے:حماس
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات
دسمبر
آئی ٹی برآمدات میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرآئی ٹی کادعویٰ
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دعویٰ
جنوری
ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا
?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی
ستمبر
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
?️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
جنوری
انسٹاگرام نے غیر مہذب پیغامات روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی
اگست
غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد
جولائی
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں اعلان کر دیا
?️ 2 فروری 2022پشاور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں
فروری