?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل بلوچستان معظم جاہ انصاری نے متعلقہ حکام کو کوئٹہ میں سیکیورٹی اور نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت نگرانی کرنے والے کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کو یقینی بنانا ہے، تاہم اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ابھی بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی حفاظت، دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
صوبائی پولیس چیف نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جس میں سیف سٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق بزنجو، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) احمد گورایا، ایڈیشنل آئی جی محمد عاصم اور ایس ایس پی (آپریشنز) محمد بلوچ بھی شریک تھے۔
اس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر نے آئی جی بلوچستان کو منصوبہ کے مختلف شعبہ جات اور کام کی نوعیت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکثر سیف سٹی کے فائبر فیڈ کٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے نگرانی میں خلل پڑتا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فیڈ کٹ جانے کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ ٹیم کیمروں کی بحالی کے لیے مسلسل کام کرتی ہے۔
آئی جی بلوچستان نے ہدایت کی کہ حال ہی میں نصب کیے گئے کیمروں میں کوئی بھی فیڈ جو کسی بھی وجہ سے خراب ہوجائے اس فوری طور پر دوبارہ فعال کیا جائے، بلائنڈ اسپاٹس اور زیادہ جرائم والے علاقوں میں نگرانی کے عمل کو وسعت دی جائے تاکہ منصوبہ کے بقیہ اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
مزید برآں انہوں نے تمام نگرانی کرنے والے فیڈز اور ایمرجنسی سروسز کو جلد از جلد پولیس کے دیگر مواصلاتی نظام کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹمز کو فعال کیا جائے تاکہ منصوبہ مزید مؤثر ہو سکے۔


مشہور خبریں۔
قابضین کے دہشت گردانہ حملے میں مجاہدین بٹالین کے کمانڈر شہید
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت سے وابستہ فوجی ونگ مجاہدین بریگیڈز نے اعلان
ستمبر
ہمارے ملک کے کتنے فیصد لوگ وزیراعظم کا نام نہیں جانتے؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے کے حوالے
اگست
مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل ہیں، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا
جنوری
پاک بحریہ اور پاک فوج کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری
?️ 1 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) پاک بحریہ اور پاک فوج کی جانب سے حالیہ
مارچ
صیہونی اہلکاروں میں جھڑپیں؛ جنگی کابینہ میں شدید تصادم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یديعوت احرونوت اخبار نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کے
جولائی
جنرل برہان اور السیسی کا سوڈان کے عوام کے خلاف جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی اور سوڈان کی عبوری حکومت
دسمبر
یورپ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے:روس
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:روس کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی
جون
افغانستان میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے:اقوام متحدہ
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ
ستمبر