کوئٹہ (سچ خبریں)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو مختلف دہشتگردانہ حملوں میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے 5 دہشتگردہلاک اور 7 سے 8 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پرایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن وخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیاجاسکتا، سکیورٹی فورسز ہرقیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردانہ ہوتے رہے ہیں جن میں دہشتگ ردوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اس مرتبہ بھی سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔