?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں، کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔ آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند
جولائی
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
خلا میں عام شہریوں کی پہلی پرواز کے لیے نام فائنل کر دئے گئے
?️ 31 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلا میں عام شہریوں کی پہلی پرواز کے لیے نام
مارچ
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ
انگلینڈ کے ایک چرچ سے ایک سو بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف
?️ 14 ستمبر 2022ویلز کے ایک چرچ میں کھدائی کے نتیجے میں سو سے زائد
ستمبر