کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کل کے الیکشن سے دور رہے، قوم کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے، اتنے جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں کہ ہر روز ایک عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں آج اسٹیبلشمنٹ سے بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل کا دن انتہائی اہم ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا الیکشن میں نے کبھی نہیں دیکھا، میں اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی قسم کی دھاندلی اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 عمران خان پر لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، یہ آرٹیکل 6 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، کوئی فیصلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عقل کی کمی ہے ، جو 2، 2 ووٹوں اور ایک، ایک ووٹ سے قوم پر مسلط کیے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل اگر قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، اگر ان کا راستہ روکا گیا تو اس ملک میں ایک ایسی آگ پھیلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔

انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے، اس میں عوام کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، کسی اور کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے بعد 5 مخصوص نشستوں کے علاوہ خالی ہونے والی دیگر 20 نشستوں پر کل بروز اتوار کو ضمنی انتخاب میں پولنگ ہوگی۔

کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ پنجاب میں کون وزیراعلیٰ بنے گا، جس کے لیے دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔

وفاقی حکومت نے سخت سیاسی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب کے 6 حساس حلقوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے اہم ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا’۔

علاوہ ازیں 16 اور 17 جولائی کو امن و امان کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا

🗓️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،

عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں:خالد مقبول صدیقی

🗓️ 9 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس

ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں اس سال ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

🗓️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

’این آئی اے بی‘ ملک میں فصلوں پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے میں پیش پیش

🗓️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیوکلیئر سائنس نے پاکستان کو مونگ کی دال

ایران سعودی عرب معاہدہ عالمی نظام کو بدلنے کا اقدام ہے:پاکستانی دانشور

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان میں ترقی اور مواصلات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نے

غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:نیوز میڈیا کے مطابق قبرس میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے