🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔
میڈیا مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اگر اتوار تک 2 جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے ’ترسیلات زر کے بائیکاٹ‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ’میں نے حکومت سے 2 مطالبات، انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
18 دسمبر کو عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔
بعد ازاں، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے یوکرین کو دفاعی آلات کی فراہمی کی منظوری نہیں دی
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے آج اسلام
فروری
لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے
جولائی
افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر کا طالبان کے سلسلہ میں بیان
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر نے افغانستان کو غیر
جولائی
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی
ستمبر
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں
دسمبر
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
کابل میں نماز جمعہ میں دھماکہ
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ
مئی
کویت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویتی فوج میں فوجی
اکتوبر