?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے آزاد کشمیر سے آئے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) شیخ فرید احمد بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مختلف فلاحی اور ترقیاتی انیشیٹوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان ایک جان ہیں اور انہیں کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کشمیری صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، جن کی قیادت میں پنجاب عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ ہونا چاہیے اور جو عوام کی خدمت کرے وہی سیاست میں آگے بڑھنے کا حق دار ہے، جھوٹے بیانیے نے ملک کو نقصان پہنچایا جبکہ سچ اور کارکردگی ہی کامیابی کا واحد راستہ ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہیں اور تعمیری پروگرامز کے ذریعے انہیں ہنر مند بنایا جا رہا ہے، آسان کاروبار پروگرام کے تحت 80 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی معیار کا پروگرام بن چکا ہے جس کے تحت 15 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ
?️ 23 نومبر 2025احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی
نومبر
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی
اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع
?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر
دسمبر
جان بولٹن کا نیا وہم؛ جاپان ایران پر دباؤ ڈالے
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو
اپریل
وزیر اعظم کا بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان میں سیلاب کے
ستمبر