?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے آپریشن پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائےگی، پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئی اور چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا، یہ ایک افسوس ناک مسئلہ ہے کہ پولیس نے چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولا، اس پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین زخمی ہوگئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جو مسئلہ بھی ہوا قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ابھی میں مدینہ میں ہوں اورپولیس آپریشن کی تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ جمعہ کی رات سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا، پنجاب پولیس سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے گھر میں داخل ہوئی اور چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم پنجاب پولیس، لیڈیز پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹس فورس کے اہلکار ظہور الہٰی روڈ پر واقع چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پہنچے تھے۔
معلوم ہوا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی، جس میں ناکامی کے پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے، اس دوران پولیس کو کارکنوں کی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، پتھراؤ کی وجہ سے گھر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کو واپس پیچھے ہٹنا پڑا۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کو گیٹ توڑنے کی دوبارہ کوشش کی گئی جس میں ناکامی پر بکتر بند گاڑی کو بلا لیا گیا، بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد چوہدری پرویز الہٰی کے گھر میں داخل ہو گئی، پولیس نے گھر میں موجود خواتین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عرب
دسمبر
ایران سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملتان، سرگودھا کے 56 کسٹمز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت
اکتوبر
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
سامنے آئی عائزہ خان کی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے والے اور لوگوں
مارچ
لِز ٹیرس نے روس کو پھر دھمکی دی
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری