?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان کے حوالے سے 85 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سزائیں اور جرمانے ختم کر دیے، سامان دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے 2 ہفتوں میں 85 اپیلوں پر سماعت مکمل کی ، چیئرمین حافظ انصار الحق اور ممبر ٹیکنیکل عبدالوحید مروت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسٹمز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی ۔
ٹربیونل نے کسٹمز کو سامان دوبارہ چیک کرنے اور منصفانہ تشخیص کرنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے نمائندے کی موجودگی میں سامان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے، ڈیوٹی و ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سامان جاری کیا جا سکتا ہے۔
فیصلہ دیا گیا کہ موجودہ امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی والا سامان ضبط رہے گا، درخواست گزاروں کے تمام جرمانے اور سزائیں ختم کی جاتی ہیں، اپیل کنندگان پر درآمدی سامان میں غلط بیانی کا الزام تھا، سامان سُوست ڈرائی پورٹ گلگت بلتستان پر درآمد کیا گیا تھا۔
ٹربیونل نے قرار دیا گیا کہ کسٹمز کے مطابق سامان کی تفصیل اور مقدار میں تضاد پایا گیا، ڈیوٹی و ٹیکس چوری کا الزام 1 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد تھا، کلکٹر نے سامان ضبط کرنے اور 20 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان نے فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ معائنے کی استدعا کی، چونکہ سامان ابھی تک پورٹ پر موجود ہے، ڈیوٹی و ٹیکس چوری ثابت نہیں ہوئی، تمام کنسائنمنٹس 100 فیصد کسٹمز معائنے کے تحت ہیں۔
کسٹم اپیلٹ ٹربیونل میں زیر سماعت درخواستوں کی ویلیو 13 ارب سے زائد کی تھی، کسٹم اپیلٹ ٹربیونل گزشتہ 14 مہینوں میں 1 کھرب اور 9 سے زائد مالیت کی درخواستوں کو نمٹا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
جاپانی کابینہ نے استعفیٰ دیا
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: نئی جاپانی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اس
اگست
امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ
ستمبر
امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:شام میں داعش کے حملوں اور امریکی نقل و حرکت میں
اگست
جنین میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت، صیہونیوں کے خلاف مسلح استقامت
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:آج صبح مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں استقامتی جنگجوؤں اور
جنوری
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
امریکیوں کی اپنے ملک میں جمہوریت کی حالت کے بارے میں مایوسی
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے
اکتوبر
صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار نے صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ مصر
دسمبر
حماس کے ایک ممتاز لیڈر کا انتقال
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ممتاز رہنما کا آج
مارچ