?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کرپشن یا نظام کوکون ٹھیک کرے گا؟، آئی ایم ایف نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے، اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آجاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ عدالتوں کی دیانت داری پر سوال اٹھارہی ہے، رپورٹ پرنومبر2025کی تاریخ لکھی ہے، کرپشن یا نظام کو کون ٹھیک کرے گا؟ آئی ایم ایف رپورٹ پربات کرنےکےلیےاینکرز کے پاس وقت نہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیشترشوگرملیں سیاسی لیڈرشپ کےپاس ہے، آئی ایم ایف نے26ویں ترمیم پربھی سوالات اٹھائے، رپورٹ کےمطابق انویسٹرڈرتا ہے، ہمارا سوال ہےآئی ایم ایف رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی، ہمارا سوال ہے آئی ایم ایف رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی۔
محمد زبیر
سابق گورنر سندھ اور رہنما تحریک انصاف محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کےپاس آئی ایم ایف کی رپورٹ کا کوئی جواب نہیں ہے، دنیا کا کوئی اورملک ہوتا توحکمران جماعت مستعفی ہوجاتی ہے، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات ہیں اورسب خاموش ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنہوں نےملک لوٹا سب کولٹکایا جائے، آئی ایم ایف کہتا ہےاشرافیہ کےلوگوں کے لیے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، اِن کی لوٹ مارکی وجہ سےغریب کو نقصان ہو رہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آئی ایم ایف نےبتادیا مظلوم لوگ پسے ہوئے ہیں، حکومت جواب دے آئی ایم ایف کی رپورٹ سچ ہے یا جھوٹ، وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر جواب دیں، شفافیت نہ ہونےکی وجہ سے ملک میں انویسٹمنٹ نہیں آتی۔


مشہور خبریں۔
آئی ای اے کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد کے موافقین اور مخالفین
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: گورننگ بورڈ آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (آئی ای
جون
شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے
فروری
حزب اللہ 1982 سے لبنان کو اسرائیلی قبضے سے بچا رہی ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا
مئی
یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز
نومبر
یورپی یونین میں شامل ہونے پر ترکی کے ساتھ یوکرین جیسا سلوک کیا جائے: اردوغان
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور کوسوو کے صدر
مارچ
سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کا چیف جسٹس کو خط، خالی اسامیوں پر فوری تعیناتی پر زور
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ
فروری