🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے جس کے لیے جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی۔
کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئین پاکستان، جس پر سب حلف اٹھاتے ہیں اور اپنی ذمے داریاں سنبھالتے ہیں، اسی آئین نے سب کی حدود کو متعین کیا ہے، سیکیورٹی اداروں کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا، قوم کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا ہے، معیشت پر لیکچر بعد میں دیے جائیں، پہلے بتائیں آپ اپنا کام کیسے انجام دے رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ لوگوں کو اکٹھا کرے، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کا پرامن حق استعمال کرے، ذات کی لڑائی نہ ہو، پاکستان کے لیے اپوزیشن بھی کردار ادا کرے، آئین میں سب کا دائرہ کار طے ہے، جب بھی کوئی آئین سے انحراف کرے تو حالات خراب ہوتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کرم ایجنسی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر فوری طور پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر پروفیسر ابراہیم نے آگے بڑھ کر یہ کام کیا، اس کے نتیجے میں عارضی طور پر سہی، لیکن لوگوں کو ریلیف ملا ہے، اسی طرح ہم پورے خیبر پختونخوا میں یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں باجوڑ گیا، وہاں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کو بغیر کسی وجہ کے ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، یہ حالات پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہیں، خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قیام امن کے لیے اقدامات اور فیصلے کریں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہمارے اداروں کی ذمہ داری ہے، ہماری ایجنسیاں اور آئی ایس آئی کی ذمہ داری ہے کہ امن برقرار رکھیں، کس طرح یہ لوگ گھس کر ہمارے فوجی جوانوں، شہریوں اور بچوں کو شہید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم ایجنسی جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
حافظ نعیم نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ان تمام حالات کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہماری اپنی کچھ کمزوریاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنا چاہیے، اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کی جائیں اور یہ دوریاں صرف آپریشن کرنے سے ختم نہیں ہوں گی بلکہ لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا اور ان سے بات کرنی پڑے گی اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، بعض اوقات مسائل سے زیادہ پرسیپشن ( تاثر) خراب ہوجاتا ہے اور حساسیت بڑھ جاتی ہے، ان سب چیزوں کو سمجھے بغیر آپ مسائل حل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے دو چار ہے، اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ یہاں امن قائم ہو، بےامنی کا منفی اثر ہماری معیشت، کاروبار اور تمام چیزوں پر پڑتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاکھ دعوے کرتی رہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہوگئے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد پر آگئی، ہمیں بتائیں کہ کھانے پینے کی کون سی چیز سستی ہوئی ہے؟ کیا پیٹرول سستا ہوا ؟ حالانکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں، اگر ملک کے حالات بہتر ہوگئے ہیں تو حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی کیوں لے رہی ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کسی خاص تناظر میں یا معیشت کی بہتری کی وجہ سے اوپر نہیں جارہی، سب جانتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں سٹے بازی کا عنصر ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی قیدیوں کے تبادلے کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے نئے مذاکرات
مئی
ایران کے ساتھ ہرمند معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے:طالبان کے سینئر عہدیدار
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم نے تہران اور کابل کے
مئی
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
🗓️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے
جون
کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا: شیخ رشید
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک
جنوری
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز
🗓️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بحران سے مودی حکومت کے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
🗓️ 22 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
امریکہ اور نیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے
اگست