کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی

?️

کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کے پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی ، لانس نائک ولایت حسین طوری ، لانس نائک شہید الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔

چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں ثواب گل خٹک، نائک سعید خان خٹک، نائک عابد حسین خٹک، لانس نائک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو بھی لوئر کرم کے علاقے میں کانوائے میں شامل پاراچنار کے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 5 بچوں سمیت تقریبا 41افراد شہید ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا جب کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے کرم ایجنسی کو ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں، 3 دسمبر کو ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے تھے، اس دوران علاقے تعلیمی ادارے بھی دوبارہ سے کھلنا شروع ہوگئے تھے اور کاروباری بھی کھل گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے

پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان 

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس

?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے

پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل

مارون بیس میں حزب اللہ کے بڑے آپریشن

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کل صبح لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کوہ الجرمق میں واقع

صیہونیوں کے لیے مصر زیادہ خطرناک ہے یا غزہ اور لبنان

?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ عام طور پر جو

نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل

?️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ

بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے مدنظر متعدد ممالک نے طبی امداد بھارت پہونچا دی

?️ 28 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ان ان دنوں کورونا وائرس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے