کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس آفس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین سی ٹی ڈی سندھ کے ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی جنوبی کراچی عرفان علی بلوچ، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی محمد کریم خان، سی ٹی ڈی کے ایس ایس اپی آپریشنز کراچی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی کراچی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ تحقیقات کے لیے اگر ضرورت پڑے تو چیئرمین کسی اور ممبر کو بھی منتخب کر سکتےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (17 فروری) صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، تقریباً ساڑھے تین گھنٹے سے زائد مقابلے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا گیا تھا، حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پولیس ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو پولیس کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر دو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس آپریشن میں رینجرز اور فوج کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی آئی جی کے دفترپہنچے اور واقعے کے حوالے سے معلومات لیتے رہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک شہری شہید ہوا اور 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا، سہیل آفریدی

?️ 30 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات

کراچی سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے

عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں:سید حسن نصراللہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی

کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے، 100 میں سے 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، وزیر صحت

?️ 20 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے

چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا:خواجہ آصٖف

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مشیر خزانہ کا پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول پر

تل ابیب شام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کے جولانی نامی

ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے