کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت تیزی ست پھیل رہاہے جس کی وجہ سے حکام کو کافی تشویش ہے ، گزشتہ روز کراچی کے اسی کیسز کی کی جینوٹائپنگ کی گئی،سب ڈیلٹا ویرئنٹ نکلے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرو لوجی کے مطابق کراچی میں بھارتی ویرئنٹ کرونا کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کےکرونا کاخاتمہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے اسی کیسز کی کی جینوٹائپنگ کی گئی،سب ڈیلٹا ویرئنٹ نکلے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز8464ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1393 کروناپازیٹو کیس سامنےآئے، اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے کراچی میں کرونا کی شرح مصنوعی طورپر نیچےلانے کی کوشش شروع کردی ہیں، کرونا کی شرح میں کمی کیلئے غیر ضروری طور پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے ڈی ایچ اوز کو ٹیسٹ کرنے کے ٹارگٹ دے دئیے ہیں، زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنے سےکرونا کی شرح خودبخود نیچے آجاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
پہلے قبضہ ختم کرؤ پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ؛شام کا ترکی کو پیغام
مئی
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں:امریکی اخبار
جون
75 فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان
جولائی
چینی آنلائن کمپنی علی بابا پر 2.75 ارب امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا
اپریل
بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف
دسمبر
نیتن یاہو کی طوفان الاقصی کی تحقیقات روکنے کی کوشش
نومبر
مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار
جنوری
وفاقی کابینہ اجلاس، 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے، وزیراعظم
اکتوبر