?️
کراچی: (سچ خبریں) عالمی سطح پر خوب پذیرائی سمیٹنے والی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے عالمی سطح پر ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا، فلم نے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 میں ’بہترین بین الاقوامی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔
گزشتہ روز انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 کی تقریب ہوئی جس میں دنیا بھر سے فلم سازوں اور ہدایت کاروں سمیت معروف اداکاروں نے شرکت کی۔
پاکستانی فلم کا مقابلہ دیگر چار فلموں سے تھا، جن میں آسٹریلوی فلم ساز میری کریوٹزر کی فلم کورسیج، مارٹیکا رامیرز ایسکوبار کی فلم لیونر ول نیور ڈائی (Leonor Will Never Die) ،کمبوڈیا اور فرانسیسی فلم ساز ڈیوی چو کی فلم ریٹرن ٹو سیول (Return to Seoul) اور فرانسیسی فلم ساز ایلس ڈیوپ کی فلم سینٹ عمر (Saint-Omer) شامل ہیں۔
صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوائے لینڈ کی کہانی میں پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اس فلم میں ایک ٹرانس ویمن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے عالمی سطح پر خوب پزیرائی ملی۔
اس فلم میں لاہور کے محنت کش طبقے کے ایک شادی شدہ مرد اور ایک خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کے درمیان بڑھتے ہوئے رشتے کو دکھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز‘ میں ایوارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی تھی، جوائے لینڈ نے دو کیٹیگیریز میں ایوارڈز حاصل کیے جن میں ’جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ‘ اور ’کانز قیور پالم‘ پرائز شامل ہیں۔
یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو کانز فلم فیسٹیول میں نامزد ہوئی اور کانز میں نامزد دیگر 13 فلموں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہی۔
تاہم شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق اب اس فلم نے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 میں ’بہترین بین الاقوامی فلم‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار صائم صادق ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچے اس کی علاوہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز وہ ایوارڈز ہیں جو آزاد فلم سازوں کو دیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ
اپریل
وزیرِ اعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
فروری
وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں، کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو
جولائی
غزہ کے الشفا ہسپتال میں قابضین کے جرائم کی ہولناک رپورٹ
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ الشفا
مارچ
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی بن سلمان سے ملاقات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ
ستمبر
اداکاری کب سیکھو گے؟ ہدایت کار نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ پر مزاحیہ طنز
?️ 22 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی
اگست
الاقصیٰ بریگیڈز کے ہاتھوں غزہ میں صہیونی کمانڈ سینٹر تہس نہس
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے غزہ شہر کے
اپریل
یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان،
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک
ستمبر