?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں، بلاوجہ تنقید ٹھیک نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور ایٹمی پروگرام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے اتحاد کے ساتھ دیا اور یہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل مسلم دنیا کی یکجہتی سے ضرور ناکام ہوگا۔
ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ سمیت تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں، ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور بیراجوں و بندوں کو محفوظ رکھنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ خاص طور پر کچے کے علاقے کے لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح ہدایت دی ہے کہ فوری ریلیف فراہم کیا جائے، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور عالمی سطح پر امداد کیلئے فلیش اپیل کی جائے۔
کراچی میں اربن فلڈنگ پر تنقید کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں، بلاوجہ تنقید ٹھیک نہیں، بارش کے بعد بہت سے برساتی مینڈک نکل آئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے عناصر لسانی یا سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت چکا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر
جج اچھے بھی ہوتے ہیں نالائق بھی‘ توہین عدالت کی کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے؟ جسٹس محسن اختر
?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی
اکتوبر
برطانوی اسکولوں میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حیران کن رپورٹ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:بارہ سالہ انگریز نابالغوں کو اسکول میں جنسی ملاپ کے بارے
جون
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد
فروری
فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے
جون
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی تقریر کا ماحول کیا ہوگا؟
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ سے یوکرین تک عالمی بحران بڑھتے ہی امریکی صدر
ستمبر
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر