کراچی سے ’را‘ کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ (را) کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 8 جولائی کو گرفتار کیے گئے 4 بھارتی ایجنٹس کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش بے نقاب کر دی۔

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ’را‘ نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے کراچی میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا، ایجنٹوں کو ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے لیے خطیر رقم فراہم کی گئی، کراچی میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤسز بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اور کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا، بدین کے 45 سالہ عبدالرحمٰن کے قتل کی تحقیقات سے را نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا، عبدالرحمٰن کی 18 مئی کو ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی، تحقیقات کے بعد را نیٹ ورک کی ایک رپورٹنگ ایجنسی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کو منتقل کی گئی تھیں، تحقیقات میں ’را‘ کا کردار واضح طور پر سامنے آیا، ’را‘ کی مالی اور لاجسٹک مدد سے دہشت گرد نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا، کراچی میں دہشت گردوں کے لیے ’را‘ کا سیف ہاؤس قائم تھا، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی۔

آزاد خان نے بتایا کہ ’را‘ کے ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی نے خلیجی ریاست میں کام کرنے والے پاکستانی سلمان اور ارسلان کو ایجنٹ بنایا، سلمان نے عمیر، سجاد، عبید اور شکیل پر مشتمل ٹارگٹ کلرز گینگ بنایا، ’را‘ نے دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگز کے لیے خطیر رقم فراہم کی، ’را‘ کی طرف سے فنڈنگ کے لیے رقوم بینکنگ ترسیلات کے ذریعے ہوئیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں اور دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے، را کے گرفتار ٹارگٹ کلرز سے برآمد اسلحہ میں نائن ایم ایم پستول، 30 بور پستول، 125 مارٹر شیل شامل ہیں، کارروائی کے دوران ایک بم بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے، ملزمان نے ’را‘ کے لوکل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے بھی ثابت ہوا، گرفتار افراد نے کراچی میں دہشت گردی کے مختلف منصوبوں کا اعتراف کیا۔

آزاد خان نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے پاکستان میں قتل کے لیے بھارتی فنڈنگ کا اعتراف کیا، ملزمان نے ’را‘ کی پشت پناہی میں قتل کے لیے رقوم وصول کرنے کا انکشاف کیا، خلیجی ممالک میں سنجے کمار عرف فوجی نے خطیر رقم سلمان کو بھیجی، سلمان نے دیگر حیدر آباد میں دیگر ملزمان سے ملاقات کی، 3 ملزمان ماتلی گئے جہاں قتل کی واردات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد سلمان کراچی ایئرپورٹ سے ایک خلیجی ملک اور وہاں سے نیپال فرار ہوا، ملزمان ارسلان کو 17 اور طلحہ و عمیر کو 22 اگست کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون آمد کیے گئے، را نے ایک علیحدگی پسند تنظیم کو بھی استعمال کیا، را پہلے بھی دہشت گردی کی وارداتیں کروا چکی ہے۔

آزاد خان نے بتایا کہ سلمان 12 مئی کو کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر حیدرآباد روانہ ہوا، جہاں سے اس کے 4 ساتھی مریدکے اور شیخو پورہ سے آئے تھے، انہوں نے 5 دن تک ٹارگٹ کی ریکی، سلمان اور عمیر حیدر آباد کے ہوٹل میں ہی رہے، اور دیگر تین ملزمان نے ماتلی میں جاکر قتل کی واردات کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے سنجے ملزمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا، واردات کے بعد سلمان پہلے کراچی ایئرپورٹ سے خلیجی ملک گیا، وہاں سے نیپال فرار ہوگیا، تفتیش کے دوران سی ٹی ڈی کو معلوم ہوا کہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور مختلف چینلز سے رقم ٹرانسفر کی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران چارٹ کی مدد سے کارروائی کا نقشہ دکھایا اور تمام کرداروں کی ذمہ داریوں کو سمجھایا، ملزمان کے روابط، مالی مدد کی تفصیل بھی بتائی، ملزمان کے ٹکٹس کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے روابط بھی آگے تک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کی روشنی میں مزید بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں، سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں کو سزا دلاکر عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی ایک لوکل تفتیشی ادارہ ہے، ہمارا کردار کیس کی تفتیش اور لنکس کو ثابت کرنا ہے، جو ہم نے کرلیا ہے، ہم نے تمام دستیاب شواہد اور دیگر لنکس آگے بھیجے ہیں، اس کیس میں بھی شواہد اعلیٰ سطح کے فورم پر رکھے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کا معاملہ منظم انداز میں مخصوص پلیٹ فارم کے ذریعے اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا، دہشت گردوں سے تمام شواہد جمع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کیے گئے شخص کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا، سیاسی طور پر بھی کوئی بڑی شخصیت نہیں تھی، البتہ علاقے میں ان کی شہرت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تھی، جس کی وجہ سے وہ علاقے میں مقبول شخصیت تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا پہلے سے بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے، ایسے ہی عناصر کو پراکسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس سے قبل پچھلے مقدمات میں ریکی کرنے والے لوگ پکڑے گئے، یہ پہلی بار ہے کہ ریکی کرکے خود ہی کسی ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ملزمان براہ راست پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم سلمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی مدد لی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

قطر گیٹ اسکینڈل؛ کیا دوحہ کے ڈالرز نے صیہونی پالیسیوں کو خرید لیا؟  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:قطر گیٹ کا معاملہ محض ایک مالی اسکینڈل سے آگے

گوگل والٹ پاکستان میں متعارف

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا

امریکہ روس کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے باز رہے: انتونوف

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن سے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی

مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: حریت کانفرنس

?️ 16 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

آدھے سے زائد صیہونی اسرائیل میں نہیں رہنا چاہتے:ایک سروے رپورٹ

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے سے پتا

اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن بس کے کرایے کے بارے میں اہم بیان دے دیا

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ گرین

احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت۔ ملک احمد خان

?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے