?️
کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رات 8 بجے کے بعد کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی،صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی جب کہ رات 8 کے بعد گاڑیوں کو بھی غیر ضروری طور پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہےکہ سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔
صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان
مئی
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی
?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں
مئی
مادورو: امریکہ صرف اپنے تیل کے لیے وینزویلا میں دلچسپی رکھتا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک کے
اکتوبر
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
غزہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت
جون
غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور
جون
پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی
جون