🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔
پیر کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
گزشتہ سال جولائی میں حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو فتنہ الخوارج قرار دیا تھا اور تمام اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کے لیے’ خارجی’ (اسلام سے خارج) کی اصطلاح استعمال کریں۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورنگی سے انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طیب عرف محمد کو گرفتار کیا ہے۔
سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، تینوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عرف عمر زالی نے 2014 میں فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ حافظ گل بہادر گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ بھی فتنہ الخوارج کے اہم ارکان اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، جو سیکیورٹی آپریشنز میں ہلاک ہوگئے تھے۔
رینجرز نے بتایا کہ نعیم اللہ جنگی تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، نعیم اللہ کچھ عرصہ قبل کراچی آیا تھا اور اپنے نیٹ ورک کو منظم کرنے کے لیے سرگرم تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انعام اللہ 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا اور وہ وزیرستان کے جانی خیل کے علاقے میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ وزیرستان میں بہت سرگرم تھا، وہ اور اس کے دیگر ساتھی سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
بیان کے مطابق، انعام اللہ کا بھائی، جو حافظ گل بہادر گروپ کا بھی حصہ ہے، وزیرستان میں بہت فعال تھا۔ نعیم اللہ کی طرح، انعام اللہ بھی کچھ عرصہ قبل فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کو منظم اور سہولت کاری کرنے کے لیے کراچی آیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد طیب 2023 میں فتنہ الخوارج (فکر مند گروپ) میں شامل ہوا۔ وہ اپنے بھائی عبدالرزاق کی وفات کے بعد گروپ میں شامل ہوا اور کراچی میں سہولت کاری کا کام کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کو اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں سندھ سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے مبینہ طور پر تین ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل جون میں ٹی ٹی پی نے سہراب گوٹھ میں پولیس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں پولیس کانسٹیبل محمد یاسین شہید اور کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہو گئے تھے۔
ادھر پنجاب سی ٹی ڈی نے اکتوبر میں 129 انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستان میں حال ہی میں، خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی چوکیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
2022 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ توڑنے اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد حملوں میں اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ
مئی
امریکی محکمہ خارجہ دوحہ مذاکرات کو پیش کرنے کی کوشش میں
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب وزیر خارجہ اینریک مورا کی طرف
جون
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا جائزہ لینے کے لیے جنگی کابینہ کا اجلاس کیوں نہیں ہونے دیا؟
🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے جنگ کے اہداف کا جائزہ لینے کے
اپریل
نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت
نومبر
صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش
🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے
مارچ
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت
اگست
ٹرمپ نے کیا پومپیو کا تحفظ منسوخ
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے جمعرات کو
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی نئی سازش، صحافیوں کو بھارتی مظالم کی کوریج سے روک دیا گیا
🗓️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف
اپریل