🗓️
کراچی: (سچ خبریں) رمضان کے آغاز سے قبل کراچی کی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع کردی۔میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلارعایت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترجیحی کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کمشنر کراچی نے نے کہا ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے ترجیحی اور مربوط کوششیں کریں، گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 137 گراں فروشوں کے خلاف 8 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلارعایت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ نتیجہ خیز اقدامات کرکے سرکاری نرخ کو سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ضلع جنوبی میں 36 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع شرقی میں 17 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ ضلع غربی میں 49 گراں فروشوں پر 75 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلع وسطی میں 12 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے، ملیر میں 11 گراں فروشوں پر 42 ہزار روپے، کورنگی میں 7 گراں فروشوں پر 65 ہزار روپے اور کیماڑی میں 5 گراں فروشوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
لندن اسرائیلی جنگی جرائم کی حمایت کر رہا ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر الزام لگایا ہے
دسمبر
واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز
جون
ممتاز روسی سائنسدان نے انسانوں سے متعلق ایسا دعویٰ کردیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 28 جنوری 2024ماسکو: (سچ خبریں) انسانوں کے 900سال تک زندہ رہنے کا دعویٰ کرنے
جنوری
امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا
جنوری
امریکی کمپنیوں کا خفیہ طور پر روس کے ساتھ کاروبار
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
لبنان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور عراق
دسمبر
امریکی فوجی قافلہ شام کے نواحی علاقے الحسکہ سے عراق روانہ
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے الشدادی فوجی اڈے سے شمال مشرقی شام
مئی
پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا
🗓️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور
فروری