کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ  آغاز

کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ  آغاز

🗓️

کراچی(سچ خبریں) کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔جس میں دینی مدارس کے علماء کرام، اساتذہ اور طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےویکسینیشن کی جائے گی، ملک میں کسی بھی دینی ادارے میں کورونا ویکسین لگانے کا یہ پہلا اقدام ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں2ہزار طلبہ اور اساتذہ کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، کسی بھی دینی ادارے میں کورونا ویکیسن لگانے یہ پہلا اقدام ہے۔ذرائع کے مطابق جامعتہ الرشید میں ساینو ویک ویکیسن لگائی جارہی ہے۔ اس اقدام سے عوام الناس میں آگاہی پیدا ہوگی اور معاشرے کے دیگر طبقات بھی اس وباء سے محفوظ رہ سکیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی رجسٹریشن جاری ہے، جامعتہ الرشید احسن آباد کا یہ اقدام کورونا ویکیسن سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک وشہبات کو دور کرے گا۔جامعۃ الرشید کراچی کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں 36 شعبہ جات اور 6 ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں، ایک ہزار سے زائد تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور فنی ماہرین مصروف کار ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جامعۃ الرشید میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے دوروزہ کیمپ لگایا گیا تھا۔ جہاں اساتذہ اور طلبہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔جامعۃ الرشید کے مختلف شعبوں درس نظامی، معہد الرشیدالعربی، کلیۃ الشریعہ، تخصص فی الافتاء، فقہ الحلال، کلیۃ القرأت، فقہ المعاملات، انگلش لینگویج کورس، عربی لینگویج کورس، کلیۃ الفنون، کلیۃ الدعوۃ، تدریب المعلمین، کمز، البیرونی ماڈل سیکنڈری اسکول اینڈ کالج کے مسئولین، اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا پہلے سے ہی اکھٹا کر لیا گیا تھا۔

سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے تمام شعبوں کے منتظمین اور مسئولین کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے بعد اساتذہ کرام کو اور پھر 18 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو کرونا ویکسین لگائی گئی، کیمپ کے منتظمین کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگنی ہیں۔کسی بھی دینی ادارے کی ادارتی سطح پر یہ پہلا قدم تھا کہ کسی دینی مدرسے میں کورونا ویکسین کے لئے کیمپ لگایا گیا۔ اس دوران جامعۃ الرشید کےمسئولین، اساتذہ اور طلبہ نے ویکسینیشن کروائی۔

یاد رہے کہ جامعۃ الرشید کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے مدارس میں ہوتا ہے، یہاں پر دینی و عصری دونوں تعلیمیں متوازی طور پر دی جاتی ہیں۔ جامعۃ الرشید میں یہ کیمپ لگانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ معاشرے کے دیگر طبقات بھی تمام شکوک و شبہات سے نکل کر اس وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے عوامی مظاہرہ

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر

ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین

🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم

کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر

🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں

امریکہ اور انگلستان یمن کے خلاف نئی سازشوں کی تلاش میں:انصار اللہ

🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی

ترکی میں طالبان مخالف افغان قومی مزاحمتی کونسل کا قیام

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ ہونے والے ایک اجلاس میں افغانستان

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

🗓️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام

اماراتی شہری کی صیہونی فٹ بال کلب کی خریداری

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ہاپول تل ابیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے