کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار

دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار

🗓️

کراچی (سچ خبریں)رینجرز اور کراچی پولیس نےکراچی میں دہشتگردی کے بہت بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیاہے، انٹیلی جنس اطلاعات پر اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیےگئے  ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد عرف بیت اللّٰہ، حیات اللّٰہ اور خان بہادر عرف قاری باسط شامل ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد فورسز پر کریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کی کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہے، جو حال ہی میں افغانستان سے کراچی پہنچے ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے 2008 میں کالعدم ٹی ٹی پی مولوی فقیر گروہ میں شمولیت اختیار کی، 2014 میں داعش میں شمولیت اختیار کرکے متعدد دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔

ترجمان کے مطابق 2008 میں خرکے باغ، باجوڑ ایجنسی اور عنایت قلعہ بازار میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے گئے، 2012 میں چوگام میں آرمی اور ایف سی پر حملےمیں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے۔رینجرز ترجمان کے مطابق 2013 میں سلار زئی باجوڑ میں پاکستان آرمی پر حملے میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے۔

دہشتگردوں نے باجوڑ میں متعدد دھماکے کیے جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، جنہیں مزید کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی

🗓️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے

فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم

صیہونی اہلکار کا ترکی کا خفیہ دورہ

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:    امورخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اوشبیس نے اسرائیلی صدر

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب

🗓️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے

امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا

اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان

🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن

مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے میں 39 فلسطینیوں کی

نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے