کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی معاملہ، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)کالعدم تحریک ٹی ایل پی پر پابندی کے معاملہ پر نظر ثانی درخواست کے بعد  وزارت داخلہ نے درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ کے مطابق تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹی ایل پی کی نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے سمیت قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کےافسران شامل ہوں گے۔

گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم قراردینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی ، نظر ثانی درخواست انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نےٹی ایل پی کی اپیل سننے کیلئے اجلاس طلب کرلیا تھا۔

اد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔

 

مشہور خبریں۔

رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ 

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ

13 یوکرائنی پادریوں کی شہریت منسوخ کرنا شیطانی کام ہے : زاخارووا

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر

مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے وجود کے لیے خطرہ:حزب اللہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ نے اس

کیا ماسک کورونا وائرس کی خبر خود دے گا؟

?️ 6 جنوری 2022لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کے آنے بعد سے سائنسدان اس کے

تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام

شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت

ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا

?️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں

مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے