?️
لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات دیتے ہوئے رولزآف انگیجمنٹ طے کردیئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے رینجرز تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔ پنجاب حکومت نے رینجرز کے رولزآف انگیجمنٹ طےکر دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ رینجرز کی تعیناتی کرے گی، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، پولیس اوررینجرزکےپاس انسداددہشتگردی کے اختیارات ہوں گے ، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈ اسلحے کے استعمال کی اجازت دےسکتا ہے۔
گذشتہ روز حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔ حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا۔
مشہور خبریں۔
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
اسرائیل کے ساتھ ہمارے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں:الجولانی
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ایک امریکی تاجر
جون
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان
اگست
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی
اکتوبر
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں
اکتوبر
بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہیدکے گھر ، تحریک حریت کے دفتر پر چھاپہ
?️ 12 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار
نومبر
امریکہ افغانستان پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کے عوام کو اجتماعی سزا دیناچاہتا ہے: المیادین
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سیاسی مسائل کے ایک ماہر نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو
ستمبر