کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ، کراچی میں30 افراد تھے جوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے، نادرا سے 19 افراد کو نکالا گیا ہے، ایف آئی اے میں نوکریوں کے لیے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں، کابینہ کےاگلےاجلاس میں ٹی ایل پی کےمتعلق فیصلہ ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے اور اس کی سیاست ختم ہے، پہلے کہا تھا کہ مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، ملک میں تاریخ رقم ہوگی، ایک کوویڈ والا اور ایک بغیر کوویڈ والا دو گریجویٹ ہوں گے، لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی، سیکیورٹی ایجنسیوں کو سلیوٹ کرنے اور پولیس کے کردار کی تعریف کرنے کی بجائے اپوزیشن والے اس میں بھی کیڑے نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جوہرٹاؤن دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے، لیکن ساری قوم ملکی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہو گا، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنہ ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے

قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے

عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اپنا کھانا واپس کردیا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے کمبل، کپڑے اور دیگر

صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس

واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو

فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا

اچھا ہوا ٹرمپ چلا گیا!؛جی7 اجلاس میں فرانسیسی صدر کا طنز

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جی7 (G7) سربراہی اجلاس سے

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے