?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے شوکت ترین کووزیر خزانہ مقرر کیا ہے، جبکہ فواد چوہدری کو دوبارہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کی بھی تصدیق کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو نیا وزیر مقرر کیا تھا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاتھا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔


مشہور خبریں۔
نیٹن یاہو جنگ جاری رکھنے اور بہانے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کرنا چاہتے ہیں: اسلامی جہاد
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے نائب سیکرٹری جنرل "محمد
فروری
اقوام متحدہ کی صعدہ میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صعدہ میں سعودی اتحاد کے جرائم کے عین ساتھ
جولائی
امریکی خزانے میں سعودی اثاثوں میں کمی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:مختلف ذرائع کے مطابق مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب
جولائی
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
عراق کے شہر دوہوک میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: آج صبح اتوار، 24 جولائی کوعراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع
جولائی
بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر
جنوری
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137
دسمبر
’صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی‘
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی
جولائی