ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے

فوج

?️

غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے جبکہ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلا دی گئی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں جاری لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آج مزید 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے اور زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کے خلاف تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کی تھی۔

خیال رہے فورسز کی جانب سے گزشتہ روز لادی گینگ کے تمام ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے تھے جبکہ لادی گینگ کے ارکان مورچے چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔

یاد رہے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 5 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔

پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اس سفاکانہ و بہیمانہ کارروائی کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے جبکہ جاری آپریشن میں بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز حصہ لے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر

عرب ممالک اور ایران-امریکہ کے درمیان ثالثی؛ کردار میں تبدیلی کی داستان

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:خلیجی ممالک کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے

کراچی کے طلبہ نے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا

?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ

حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان

?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے