ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی ہے ۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد راجہ بشارت نے پیش کی۔ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب کل شام 4 بجے ہو گا۔
ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کا نام فائنل کیا گیا ہے، واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے اور اپنے امیدوار پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد اگلی حکمت عملی طے کی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر جلد ووٹنگ کروائی جائے گی۔ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر کے تمام اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد پوری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جا سکتی ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں جو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپریل میں دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ پی ٹی آئی اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے اور مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کرنے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں خطے کا متحد موقف ضروری ہے: عراقچی

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج تعاون

خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان

?️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان

بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ؛ نئی دہلی کے سیاستدان کیا کہتے ہیں؟

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کے میزائل حملے پر نئی دہلی

سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج

آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ

حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

?️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے