?️
کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے کا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں امریکی ڈالر میں ایک روپے 94 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 220 کا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 22 ستمبر سے اب تک 19 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید 2 روپے سستا ہو ا تھا جب کہ اوپن کرنسی میں ڈالر کی قدر میں 3.50 روپے کی کمی واقع ہوئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی ورپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر223.94 روپے سے گھٹ کر 221.94 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 226.50 روپے سے گر کر223 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 224.20 روپے سے گھٹ کر220.24 روپے ہو گئی ،5.60 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 258.60 روپے سے گر کر253 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر106 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.59 ارب ڈالرہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 30ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.89ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.68ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 106ملین ڈالر کمی ہوئی۔
مشہور خبریں۔
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
لاہور ہائی کورٹ کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو سزا دینے کی تجویز
?️ 30 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے طبی پیشے میں ہڑتال کلچر پر
دسمبر
امریکہ کے مقابلہ میں ایران کی سیاسی قوت؛معروف عربی اخبار کی زبانی
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:معروف عربی اخبار نے لکھا کہ ایران نے منطق، صبر
اپریل
ادلب کے شمال میں ترک گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: المیادین نیوز ویب سائٹ نے شام میں ادلب کے شمالی
جون
صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ
ستمبر
امریکہ یوکرینیوں کے عذاب کو طول دے رہا ہے:روس
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے
مارچ
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون