چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں

شاہ محمود

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے کے بعد دفتر خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ۔ چین سدا بہار دوستی ہمیشہ پھلی پھولی ہے اور مستحکم ہوئی ہے جبکہ علاقائی اور عالمی بدلتی ہوئی صورتحال کے بھی اس پر اثرات نہیں پڑے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنا چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئے، چین میں انہوں نے چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں نے سدابہار اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین کی وزارت خارجہ امور کے ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے زیادہ قابل اعتماد اچھے ہمسائے، دوست اور بھائی ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’چین اور پاکستان کی دوستی کبھی نہیں ٹوٹ سکتی‘۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے وانگ ژی کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے قریب تر برادری کی تعمیر کو فروغ دینے، دونوں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے، زیادہ سے زیادہ شراکت دار بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک نے بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے اور تعاون کی ایک سدابہار اسٹریٹجک شراکت قائم کی ہے۔

انہوں یہ ریمارکس چین اور پاکستان وزرائے خارجہ کے ’اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ کے تیسرے دور کے دوران دیے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی جبکہ دونوں فریقین نے ویکسین نیشنلزم سے متعلق اپنے اعتراضات کو دوہرایا۔

داسو پن بجلی منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وانگ ژی نے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مستقبل میں ہونے والے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا مطالبہ کیا۔انہوں نے متاثرین کے علاج اور سیکیورٹی کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اعلیٰ معیار کی تعمیر کو جاری رکھنے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی کو مستحکم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے چین اور پاکستان دونوں ہی افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن کی قیادت کیلئے نامزد کردیا

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر

سید حسن نصر اللہ ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:صہیونی فوجی عہدہ دار

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا

واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ

صہیونی اب بھی "سنوار” سے خوفزدہ ہیں

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: اخبار میں صیہونی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف

7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7

ن لیگ کے پاس مریم کی میں میں اور منافق مولانا کے علاوہ کچھ نہیں بچا: شہباز گل

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط

امریکا کی درجنوں تنظیموں نے بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

?️ 20 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کی درجنوں تنظیموں نے ایک بیانیہ جاری کرتے

ملک بھر میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے