?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کاروبار، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل، خالد منصور ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ چینی تاجر گلاس، سیرامک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، چینی موبائل ساز کمپنی پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹ لگا رہی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے۔
وزیراعظم ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان عوامی رابطوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور چین آئندہ نسلوں تک ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے، ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
جاپان میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر پوٹن کے ساتھ ایک خاتون مترجم کا راز
?️ 29 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرمپ کی
ستمبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے انگریزی اخبار
نومبر
مغربی سفارتکاروں کے سعودی عرب کے دورے اور لبنان کی صورتحال
?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں
جولائی
بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، پاکستان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو
مئی
تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات
فروری
تحریک انصاف نے پرانے آئین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر
دسمبر
عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے سابق وزیراعظم
مارچ