?️
بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں جوائنٹ وینچرز میں سرمایہ کاری کریں، انہیں تمام سہولتیں فراہم کریں گے، چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز پرکشش موقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔
بیجنگ میں دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، اپنی زندگی کی سب سے بڑی کانفرنس میں شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوسری ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ، فولاد سے زیادہ مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے، یہ دوستی باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی خواہش پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین 75 سالوں سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، بزنس ٹو بزنس کانفرنس مضبوط پاک چین دوستی کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، صدر شی جن پنگ نے 2015 میں اسلام آباد کادورہ کرکےسی پیک کی بنیاد رکھی اور سی پیک کے تحت چین نے 33 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ہمیں 20، 20 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، مگر سی پیک کی بدولت پاکستان میں3سال کےدوران توانائی بحران پرقابو پایا اور 2018 میں پاکستان توانائی کے معاملے میں خودکفیل ہوگیا، اور یہ سب سی پیک صدر شی جن پنگ کی ویژن اور کی بدولت ممکن ہوپایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تعاون سے اورنج ٹرین اور مختلف ڈیموں کی بھی تعمیر ہوئی اور کئی دوسرے منصوبے شروع ہوئے جن سےپاکستانی معیشت کی صورتحال بدل گئی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت زراعت اور صنعت بحال ہوئی، زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پھر ایک وقفے کے بعد دوبارہ ہماری حکومت آئی اور چین کے ساتھ تعلقات میں دوبارہ وہی گرمجوشی آئی اور آج ہم سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین سے تعاون چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے، ہم چین سے آئی ٹی،اے آئی،کان کنی اور دیگرشعبوں میں تعاون کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز پرکشش موقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ وینچرز کریں، اس سے دونوں کو نفع حاصل ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، چینی بہن بھائیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اور ہم چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لیے ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کی ترقی ہمارے لیے رول ماڈل ہے، اور اہم چینی تعاون سے معاشی ترقی کی دوڑ میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے جیسےکہ چین ہمارا دوسرا گھر ہے، آپ پاکستان آئیں اور مشترکہ منصوبے شروع کریں۔


مشہور خبریں۔
ایلان مسک نے مانگی ٹرمپ سے معافی
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر، جو حال ہی میں
جون
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان سے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان کے
جون
دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے
اپریل
میرا کسی سے ذاتی مسئلہ لیکن قوم کے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی
پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی۔ مریم نواز
?️ 22 ستمبر 2025ساہیوال (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان
ستمبر
وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ
?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین
جون
مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا
?️ 19 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ
مئی