چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام

امریکی حکام کے تائیوان دورے جاری

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:چین کے احتجاج کے باوجود امریکی ریاست ایریزونا کے گورنر تائیوان

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور

عالمی یوم قدس کے موقع پر مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہو گا: حماس

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہوں میں سے ایک محمود مردوی نے

غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے 

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے