🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے تا ہم چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔
ذرایع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں جبکہ 5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ چین سے 3 کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا 5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔خیال رہے کہ ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کیلئےخصوصی رعایت دی ہے اور پاکستان میں سائینوفارم کورونا ویکسین موثر و کامیاب ثابت ہوئی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی یوکرائن میں لڑ رہے ہیں:صہیونی میڈیا
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو
مارچ
عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں
اگست
پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
اکتوبر
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
🗓️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
جنوری
یمن پر امریکی حملہ سراسر شر
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے چیلنجوں
فروری
صدر مملکت 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
🗓️ 15 اگست 2021استنبول(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان
اگست
الجولانی کا نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
🗓️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:ابومحمد الجولانی نے شام میں اپنی سربراہی میں نئی کابینہ
مارچ
حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا
نومبر