?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے سیکرٹری اور ایگزیکٹو افسر تعیناتی کردی ہے۔نئے افسران کی تعیناتی کے جاری اعلامیے کے مطابق سینئر پرائیوٹ سیکریٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینئر پرائیوٹ سیکریٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا جبکہ موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کی جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں، چیف جسٹس کے اسٹاف افسر کی بھی جلد تعیناتی ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 اکتوبر کو ملک کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔
ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 28 اکتوبر کو پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا، اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب ججز نے شرکت کی تھی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پر غور کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو
جون
امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ
جون
انتہائی مطلوب بھارتی گینگسٹر کی سلمان خان کو دھمکی
?️ 27 جون 2023سچ خبریں: کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار
جون
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
فرانس میں میکرون حکومت کے خلاف دس لاکھ افراد کا مظاہرہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ میکرون حکومت کے پنشن
مارچ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم
مئی
غزہ جنگ کے بجٹ کی تفصیلات
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی
نومبر
طوباس کے جنوب میں صہیونی جارحیت پسندوں کو نشانہ بنانا گیا
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے صحافی نے اس بات پر زور دیا
فروری