چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت 3سال کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کی نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی ایسا کوئی دستاویز دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلا وجہ قیاس آرائی پر مبنی معاملات کو چلا دینا مناسب نہیں ہے اور حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں اور ایسے معاملات پر تبصرے کرنا ناصرف نامناسب ہے بلکہ اس قطعاً کان نہیں دھرنے چاہئیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر کچھ چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی جا رہی ہے، یہ بات بالکل بے بنیاد ہے اور ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نہ ہی اس پر کسی بھی سطح پر کوئی بات ہوئی ہے۔

چند چینلز اور سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت چیف جسٹس کی مدت ملازمت 3سال تک کرنے پر غور کررہی ہے۔

نجی میڈیا پر چلائی گئی رپورٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور اگر یہ فیصلہ ہو گیا تو آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کرنے کے لیے غور شروع ہو گیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے تاکہ جلد سے جلد آئینی ترمیم لائی جائے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملنے کے بعد یہ آئینی ترمیم پیش لائی جائے گی تاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مت ملازمت 3سال کردی جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ سال ستمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی 13ماہ کی مدت ملازمت رواں سال اکتوبر میں مکمل ہوجائے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ

خیبرپختونخوا: پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی نہ دینا ’ناانصافی‘ قرار

🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے جوڈیشل کمشین آف پاکستان (جے سی پی)

فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں کا گانا ریلیز

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک

آرمی چیف کے بعد وزیر اعظم بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے

🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان، ولی

دو دن سے ہم پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ

ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم

🗓️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے