🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے، اس بارے میں بات کرنا بھی غیر ضروری ہے۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو واضح کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں، چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سےکی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کے لیے آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوئے تو ترمیم کرنی چاہیے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم جب ہوگی تو وہ دونوں ایوانوں سے الگ الگ ہوگی۔
مشہور خبریں۔
نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے
اگست
وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم آج 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب
اکتوبر
دوسری جنگ عظیم کے بعد غزہ کی صورتحال برلن سے بھی زیادہ تباہ
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بریچ نے گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اروالڈو کی افتتاحی تقریب
جنوری
ہم جنوبی غزہ کے تاریخی شہر رفح کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں تقریباً ڈیڑھ ملین فلسطینی آباد
فروری
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
ایک وفد گیا، دوسرا وفد آیا، یمن مذاکرات کا کیا ہوا؟
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو یمن کے بحران کے حل اور سعودی امریکی اتحاد
اگست
’اچھی‘ عدالت میں ٹرائل ہو تو عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے، عارف علوی
🗓️ 11 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد
اکتوبر