?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے استعمال کے لیے مختص 2 لگژری گاڑیاں واپس کرنے اور نیلام کرنے کا حکم دے دیا، ان دونوں گاڑیوں میں ایک مرسڈیز بینز اور ایک بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر شامل ہے۔
کیبنٹ سیکریٹری اسلام آباد اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز کو ایک صفحے پر لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ہدایت دی کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو انتہائی ضروری پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علم میں یہ بات آئی کہ ستمبر 2020 میں سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ایک نئی مرسڈیز بینز ’2996 سی سی سیڈان (رجسٹریشن نمبر ایس سی 001) خریدی اور حکومتِ پنجاب کی طرف سے بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر نمبر ایل ای جی-500 خریدی تھی، لینڈ کروزر اس وقت جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور ہر جج کو قواعد کے مطابق 2 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مرسڈیز سیڈان یا ٹویوٹا لینڈ کروزر استعمال نہیں کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور پبلک آفس ہولڈرز کے استعمال کے لیے امپورٹڈ لگژری گاڑیاں خریدنا محدود عوامی وسائل کا نامناسب استعمال ہے۔
مرسڈیز بینز جسٹس گلزار احمد کے دور میں بطور چیف جسٹس حاصل کی گئی تھی، جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس بننے کے بعد مرسڈیز بینز استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے بجائے انہوں نے تمام اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو فراہم کی جانے والی ہونڈا سوک کا استعمال کیا۔
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے پھر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو ایکس-5 فراہم کی جوکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت کو واپس کر دی گئی۔
فی الوقت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے سرکاری امور کے لیے ٹویوٹا کرولا استعمال کر رہے ہیں، اس سے قبل چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہنے والی تمام شخصیات نے عام طور پر اسی طرح کی مرسڈیز بینز گاڑیاں سرکاری امور کے لیے استعمال کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا
اپریل
بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے پہلے عوامی فنڈ جمع کرنے کا کیا اہتمام
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر جو بائیڈن اور
مئی
کامیڈی کنگ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کیجانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار
?️ 2 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کامیڈی کنگ اور معروف اداکار عمر شریف کے انتقال
اکتوبر
غیر ملکی تیل کمپنیاں سعودی عرب اور یو اے ای کو چھوڑ دیں:انصاراللہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور
اکتوبر
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ
جنوری
شمالی کوریا کا 1500 کلومیٹر رینج کےایک نئے کروز میزائل کا تجربہ
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی فوج نے ہفتہ اور اتوار کو طویل فاصلے
ستمبر
پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان
جون