چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، بزنس ایڈوائزری، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور انسانی حقوق کی کمیٹیوں سے اپنے استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرو ادیا۔

بیرسٹر گوہر نے ‘ڈان‘ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا ظفر سلطان خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 18 ممبران بشمول بیرسٹر گوہر نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی کی 34 قائمہ کمیٹیوں کا حصہ تھے۔

دریں اثنا، چیف وہپ عامر ڈوگر نے بھی آج صبح قومی اسمبلی کی چار مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے عین مطابق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا سچا سپاہی ہوں اور کوئی بھی عہدہ میرے لیڈر سے زیادہ معنی نہیں رکھتا، میری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عمران خان کا مشن، پاکستان کی حقیقی آزادی اور عوام کی خدمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (27 اگست) کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر اور ثنا اللہ مستی خیل سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے ڈان نیوز کو استعفیٰ دینے کی تصدیق کی تھی۔

اپنے بیان میں جنید اکبر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا۔

قبل ازیں، پی ٹی آئی کے ایم این اے زرمحمد خان، فضل محمد خان، علی اصغر خان، فیصل امین خان، محمد اقبال خان آفریدی اور مولانا نسیم علی شاہ نے بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو بانی پاکستان تحریک انصاف ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

27 اگست کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے

ایک ساتھ سب پابندیاں اٹھانا ہوں گی؛ایٹمی مذاکرات کے سلسلہ میں ایران کا مؤقف

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کے سلسلہ میں ایرانی مذاکراتی

لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘

?️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی

افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے: فواد چوہدری

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں

میکرون نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فرمانبردار بندر

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے

بغداد اور واشنگٹن امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے عراقی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ سالار کی کمان سنبھال لی

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سپہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے