?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کریں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی اور مناسب سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک جیل میں کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل میں کیوں نہیں؟
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔
دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسپورٹس مین ہیں، انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بتایا گیا تھا کہ اب جیل میں اے، بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اب جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے، وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں، جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں وہ انہیں ملنی چاہئیں، کوئی حق تلفی نہ ہو۔
قبل ازیں 6 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کے بعد بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اٹک جیل میں قید سے متعلق نوٹی فکیشن طلب کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح کے آثار
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار نے ایک طرف امریکہ کی علاقائی طاقت کے
اپریل
جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین
جولائی
اعظم سواتی کے استعفی کی مانگ بے تکی بات ہے
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے
جون
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون
پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا
?️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے
مارچ
تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ کے اہم فیصلے
?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم
ستمبر
پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا
?️ 10 جنوری 2024پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن
جنوری
کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، راناثناء اللہ
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مارچ