?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، صادق سنجرانی10اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدرمملکت کے دبئی روانگی کے پیش نظر قائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی 10 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات، کمپنیوں کےسی ای اوز سےملاقات کریں گے۔ صدر پاکستان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم و مضبوط کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی
?️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون
مارچ
نیتن یاہو اور اسموٹریچ بین گوئیر سے خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے قریب صہیونی اسیروں کے
اپریل
افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی درخواست مسترد
?️ 12 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
نومبر
یمن کے خلاف صیہونی خفیہ منصوبے بے نقاب
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے صیہونی حکومت کے یمن کے خلاف ایک
دسمبر
گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے
?️ 10 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی
مارچ
تم غنڈے اور بدمعاش ہو : چین کا امریکہ سےخطاب
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف
?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے
فروری